کراچی کے شہریوں کے لئے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 5 پیسے کی کمی

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں بجلی کے صارفین کے لئے نیپرا نے قیمتوں میں معمولی کمی کردی۔ بجلی کی قیمت میں کمی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کراچی والوں کے لئے بجلی 5 پیسے فی یونٹ سستی کردی۔

نیپرا نے اپریل کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ مد میں بجلی سستی کرنے کی منظوری دے دی اور بجلی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق صرف ایک ماہ کے لئے ہوگا تاہم لائف لائن صارفین اور 300 یونٹس تک گھریلوصارفین پر اطلاق نہیں ہوگا۔

نیپرا کے مطابق زرعی صارفین اورالیکٹرک وہیکل چار جنگ اسٹیشنز پر بھی اطلاق نہیں ہوگا، کے الیکٹرک نے49پیسےفی یونٹ اضافےکی درخواست کی تھی۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts