شہرقائد میں گرمی میں اضافے کے ساتھ ساتھ بجلی کا استعمال بھی شہریوں کو بھاری پڑنے لگا۔ نیپرا نے کراچی کے شہریوں کیلئے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 3.93 روپے کا اضافہ کردیا۔
ملک بھر میں بجلی کی قیمتوں کو ریگولیٹ کرنے والے ادارے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی کی قیمت میں اضافہ کردیا۔
نیپرا نے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں قیمت میں اضافہ کیا۔ کراچی کے شہریوں کیلئے بجلی 3 روپے 93 پیسے فی یونٹ قیمت مہنگی کی ہے۔ نیپرا کی جانب سے قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
کے الیکٹرک کیلئے بجلی مارچ کے مہینے کیلئے مہنگی کی ہے۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق کے الیکٹرک نے 4 روپے 49 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی۔ ٹیرف کا اطلاق مئی کے بلوں پر ہوگا۔