کراچی کے شہریوں کیلئے بجلی 2.31 روپے فی یونٹ مہنگی

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کے شہریوں کو ایک بار پھر بجلی کا زور دار جھٹکا دے دیا گیا۔ نیپرا نے کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی مہنگی کرنے کا اعلان کردیا۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک صارفین کیلئے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 2 روپے 31 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا اعلان کیا۔

نیپرا کی جانب سے بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ بجلی جون کے مہینے کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی ہے۔

نیپرا کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔ فیول ایڈجسٹمنٹ پرائس کراچی کے شہریوں سے ماہ اگست کے بلوں میں وصول کی جائے گی۔

 

Spread the love
جواب دیں
Related Posts