کراچی کے شہریوں کیلئے بجلی 1.44 روپے مزید مہنگی

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کے شہریوں کیلئے بجلی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا گیا۔ کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی 1.44 روپے مہنگی کردی گئی۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے مئی کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کراچی کے شہریوں کیلئے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دی۔

کےالیکٹرک صارفین کو جولائی کے بلوں میں اضافی ادائیگیاں کرنا ہوں گی تاہم حالیہ اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک کے لائف لائن صارفین پر نہیں ہو گا۔ نیپرا نے بجلی مہنگی کرنےکا نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

دوسری جانب وفاقی حکومت نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 4 روپے 96 پیسے تک فی یونٹ اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومتی فیصلے کے بعد بجلی کا ایک یونٹ اوسطاً پچاس روپے سے تجاوز کرنے کا خدشہ ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیپرا کی جانب سےبجلی کی قیمت میں اضافےکا باضابطہ اعلان آج کیےجانےکا امکان ہے۔ اس وقت ملک بھر کیلئے بجلی کا بنیادی ٹیرف 24 روپے 82 پیسے ہے جب کہ گزشتہ مالی سال بجلی کا بنیادی ٹیرف 16 روپے 91 پیسے سے بڑھا کر 24 روپے 82 پیسے کیا گیا تھا۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts