کراچی کے شہریوں کیلئے بجلی 1 روپے 38 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی

کراچی کے شہریوں پر ایک بار پھر بجلی بم گرادیا گیا۔ کے الیکٹرک کے صارفین کیلئے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا۔ نیپرا نے بجلی کے نرخ بڑھانے کی منظوری دے دی۔


نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی 1روپے 38 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی ہے۔


نیپرا نے کےالیکٹرک کے لیے بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے، جس کے مطابق بجلی فروری کے لیے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی ہے۔


نوٹیفکیشن کے مطابق کےالیکٹرک کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی وصولی مئی کے بلوں میں ہوگی، فیول ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts