کراچی کے سافٹ وئیر ہاؤس میں رکھے کچھوے بیمار ہوگئے

کراچی کے ایک سافٹ وئیر ہاؤس میں شوقیہ طور پر رکھے گئے کچھوے زخمی اور بیمار ہوگئے۔ سافٹ وئیر ہاؤس میں ایک تالاب میں دو کچھوؤں کو شوقیہ طور پر رکھا گیا تھا۔ کچھوؤں کی حالت خراب ہونے پر مرین ٹرٹلز کنزرویشن یونٹ محکمہ جنگلی حیات کو آگاہ کیا گیا۔

 

میڈیا رپورٹ کے مطابق کراچی میں ایک سافٹ وئیر ہاؤس کے مالک نے کچھوؤں کو شوقیہ طور پر تالاب میں رکھا تھا، میٹھے پانی کے کچھوؤں کی مناسب دیکھ بھال نہ ہونے اور مناسب غذا نہ ملنے پر کچھوے بیمار اور زخمی ہوگئی۔ کمپنی کی ایک ملازمہ نے کچھوے کو ڈاکٹر کو بھی دکھایا۔

 

ڈاکٹر کا کہنا ہےکہ ایک کچھوا ہائبرنیشن میں ہے۔ دونوں کچھوؤں کو محکمہ جنگلی حیات اپنی تحویل میں لے گا اور کچھوؤں کی صحتیابی کے بعد انہیں دریائے سندھ میں چھوڑ دیا جائےگا۔

 

 

Spread the love
جواب دیں
Related Posts