Search
Close this search box.

کراچی کے ریڈ زون میں 90 دنوں کیلئے ڈرون کیمرے کے استعمال پر پابندی عائد

کراچی کے ضلع جنوبی میں واقع ریڈ زون میں تین ماہ کیلئے ڈرون کیمرے اڑانے پر پابندی عائد کردی گئی۔ محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے پابندی کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے محکمہ داخلہ سندھ کو مراسلے لکھا تھا جس میں ریڈ زون میں ڈرون کیمروں کے استعمال پر پابندی کی درخواست کی گئی تھی۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی درخواست پر کراچی کے ضلع جنوبی میں واقع ریڈ زون میں ڈرون اڑانے پر پابندی عائد کی گئی اور اسکا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ نے تمام متعلقہ تھانوں کے ایس ایچ اوز کو پابندی کی خلاف ورزی والوں کے خلاف کارروائی کا حکم بھی دیدیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سیکیورٹی کے پیش نظر ڈرون اڑانے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

 

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں