کراچی کے راشد نسیم نن چکو کیٹگری میں سب سے زیادہ ریکارڈ بنانے والے کھلاڑی

کراچی کے ماہر مارشل آرٹسٹ راشد نسیم نے عالمی سطح پر ایک بار پھر ملک کا نام روشن کردیا۔ راشد نسیم نن چکو کیٹگری میں دنیا میں سب سے زیادہ گینز ریکارڈ بنانے والے کھلاڑی بن گئے۔

 

کراچی سے تعلق رکھنے والے راشد نسیم کا نن چکو کیٹگری میں گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ انتظامیہ نے 13 واں ریکارڈ منظور کرلیا ہے جسکی تصدیق بھی انہیں بذریعہ ای میل کردی گئی ہے۔ گینز بک آف ورلڈ انتظامیہ نے اپنی ویب سائٹ پر بھی تفصیلات جاری کردی ہیں۔

 

پاکستان کے لیے دنیا میں سب سےزیادہ مارشل آرٹس کیٹیگری میں ریکارڈ بنانے والے راشد نسیم نے نن چکو کیٹیگری میں اس مرتبہ انگلینڈ کے چراغ لوکھا کو شکست دی۔

 

انگلینڈ کے ماسٹر چراغ لوکھا نے1 منٹ میں نن چکو ٹرائی اینگل اسٹیپ 79 بار کرکے عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا۔ راشد نسیم نے یہ اسٹیپ 88 مرتبہ کرکے اپنی برتری ثابت کردی۔

 

نن چکو مقابلوں میں راشد نسیم اس سے پہلے امریکا اور چین کو بھی شکست دے چکے ہیں۔ نن چکو کیٹگری میں راشدنسیم کے ریکارڈز کی تعداد 13 ہوگئی ہے۔

 

مجموعی طور پر راشد نسیم 78 گینز ورلڈ ریکارڈ قائم کرچکے ہیں۔ راشد نسیم کی ریکارڈز کی سینچری کرنے کی خواہش ہے۔ مارشل آرٹس میں بہترین کارکردگی پر راشد نسیم کو پاکستان کے بروس لی کے لقب سے بھی پکارا جاتا ہے۔

 

Spread the love
جواب دیں
Related Posts