کراچی کے درجہ حرارت میں مسلسل کمی، آج کی رات سرد ترین رہی

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں موسم سرما کا آغاز ہوگیا ہے۔ شہرقائد میں درجہ حرارت میں مسلسل کمی ہورہی ہے۔ آج کی رات اس موسم سرما کی سرد ترین رات رہی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق رات کے اوقات میں شہر قائد کا کم سے کم درجہ حرارت 11 اعشاریہ 5 ریکارڈ کیا گیا جو اس موسم سرما کا کم ترین درجہ حرارت ہے۔

ہلکی دُھند کے باعث آج کم سے کم حدِ نگاہ 3 کلو میٹر ریکارڈ ہوئی، صبح کے اوقات میں ہوا بند جبکہ دن بھر ہلکی ہوائیں چلیں گی۔ آنے والوں دنوں میں کراچی کے درجہ حرارت میں مسلسل کمی ہوگی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مشرقی و شمال مغربی ہواؤں کے باعث سردی میں اضافہ ہوا ہے۔ دسمبر میں ایک کے بعد دوسری مغربی ہواؤں کے سلسلے ملک کے شمالی حصے پر بھی اثر انداز ہو سکتے ہیں۔

دنیا بھر میں ہونے والی موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات پاکستان میں بھی نظر آرہے ہیں۔ موسم کے ماہرین کا کہنا ہے کہ رواں سال کراچی میں معمول سے زیادہ سردی پڑسکتی ہے۔

Spread the love
Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts