کراچی کی نئی سرکاری رہائشی اسکیم، اسکائی ویو اپارٹمنٹس میں رجسٹریشن کی تفصیلات

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سندھ حکومت کے زیرانتظام کراچی ڈولیمپنٹ اتھارٹی (کے ڈی اے) کی نئی رہائشی اسکیم پیپلز ویو اپارٹمنٹس کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا ہے۔ 

رہائشی اسکیم پیپلز ویو اپارٹمنٹس سرجانی ٹاؤن سیکٹر 7 بی میں بنائی جائے گی اور حکومت کے مطابق اس منصوبہ پر ہنگامی طور پر عملدرآمد کرتے ہوئے منصوبے کو مختصر وقت میں مکمل کیا جائے گا۔

پیپلزاسکائی ویو اپارٹمنٹس میں بکنگ کیلئے رجسٹریشن فارم کی فروخت شروع ہوگئی ہے۔ سوک سینٹر کراچی میں رہائشی اسکیم کے فارم دستیاب ہیں۔ جسے 5 ہزار روپے فارم کی فیس اور 50 ہزار روپے بلیٹنگ فیس ادا کرکے حاصل کیا جاسکتا ہے۔

پیپلزاسکائی ویو اپارٹمنٹس کیلئے رجسٹریشن فارم 22 جون تک حاصل کئے جاسکتے ہیں جسکے بعد 25 جون سے سوک سینٹر میں ہی فارم جمع کروائے جائیں گے۔

رجسٹریشن فارم کی 5 ہزار روپے کی فیس ناقابل واپسی ہے تاہم بلیٹنگ میں نام نہ آنے کی صورت میں 50 ہزار روپے کی رقم واپسی ادا کردی جائے گی۔

پیپلز اسکائی ویو اپارٹمنٹس میں 3 اور 4 کمروں کے رہائشی اپارٹمنٹس بنائے جائیں گے۔ 3 کمروں کے اپارٹمنٹ کی قیمت 87 لاکھ روپے جبکہ 4 کمروں کے اپارٹمنٹ کی قیمت 1 کروڑ 30 لاکھ روپے ہوگی۔ رقم کی ادائیگی 4 سال کی مدت میں کرنا ہوگی۔

کنسلٹنٹ پیپلز اسکائی ویو عاطف نذر کے مطابق رہائشی منصوبہ میں جدید اور تیز رفتار لفٹس، اسٹینڈ بائی جنریٹر، بائونڈری وال، مسجد، پارک، پلے لینڈ، جمنازیم سمیت تمام ضروری بنیادی رہائشی سہولیات کی فراہمی ممکن بنائی جائے گی۔

رہائشی اسکیم پیپلز اسکائی ویو اپارٹمنٹس 25 منزلہ میں چار ٹاورز 3 اور 4 کمروں کے 1700 سے زائد فلیٹس ڈبل بیسمنٹ پر مشتمل ہوگا۔ جہاں ہر فلیٹ کے لئے کار پاکنگ کی سہولت کے ساتھ دو ہزار سے زائد گاڑیوں کی پارکنگ اور مہمانوں کے لئے ہر ٹاور میں وسیع و عریض کشادہ استقبالیہ تعمیر کیا جائے گا۔

ادارہ ترقیات کراچی نے بے گھر خاندان کے لئے فلیٹس کی قیمت آسان اقساط پر ادائیگی کی سہولیات کو ترجیحات میں شامل کیا ہے۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts