کراچی کی مختلف مساجد میں عیدالاضحٰی کی نماز کے اوقات کار

پاکستان میں عید الاضحٰی کل بروز جمعرات 29 جون بروز کو ہوگی، اس موقع پر ملک بھر کی لاکھوں مساجد اور عید گاہوں میں نماز عید ادا کی جائے گی۔ جسکے بعد لاکھوں فرزندان اسلام سنت ابراہیمی ادا کرتے ہوئے اللہ کے حضور اپنی قربانیاں پیش کریں گے۔

کراچی کی مختلف مساجد میں عیدالاضحٰی کی نماز کے اوقات کار درج ذیل ہیں۔

وقت: صبح 06:10 بجے

جامع مسجد میمن مصلح الدین گارڈن، جامع مسجد کنز الایمان گرو مندر، بدر مسجد پیپر مارکیٹ لائٹ ہاؤس، جامع میمن مسجد بولٹن مارکیٹ، زینب مسجد جمشید روڈ، آب کوثر مسجد ناگن چورنگی، جامع مسجد گلستان غوثیہ چونا بھٹی رنچھوڑ لائن، جامع مسجد مسلم ٹاؤن سیکٹر الیون ای نارتھ کراچی میں صبح 06:10 پر نماز ہوگی۔

جامع مسجد میمن حیدر آباد کالونی جمشید روڈ، نور حبیب مسجد نیا آباد لیاری، مسجد نور علی شاہ بخاری اورنگی ٹاؤن، فیضان امیر معاویہ مسجد اورنگی، ہری مسجد گوشت مارکیٹ نانک واڑہ، جامع مسجد حمیدہ گلزار ہجری اور جامع مسجد امیر حمزہ ناظم آباد میں صبح 06:10 پر نماز عید کے اجتماعات ہوں گے۔

وقت: صبح 06:15 بجے

کچھی میمن مسجد گاڑی کھاتہ،جامع مسجد ایمان گلشن ڈی 13، جامع مسجد اللہ والی جیکب لائن، نور حرم مسجد لیا قت آباد سندھی ہوٹل، جامع مسجد غریب نواز پی آئی بی، جامع مسجد نور مصطفی بہار کالونی، مسجد علی المرتضیٰ روفی ڈریم لینڈ گلستان جوہر، جامع مسجد ہالار میمن گلزارہجری اسکیم 33 میں صبح سوا 6 بجے نماز عید ادا کی جائے گی۔

وقت: صبح 06:30 بجے

کچھی میمن مسجد گھاس منڈی لیاری، دارالعلوم قادریہ رضویہ سعود آباد ملیر، جامع مسجد فاطمہ گلستان جوہر بلاک 10، جامع مسجد اسلام پورہ لیاری، جامع مسجد گلزار مدینہ بلدیہ ٹاؤن، جامع مسجد نور گودھرا اسٹاپ نارتھ کراچی، خدیجہ مسجد میراں ناکہ لیاری اور نعمان ایونیو گلستان جوہر میں صبح ساڑھے 6 بجے نماز عید ادا کی جائے گی۔

وقت: صبح 06:45 بجے

جامع مسجد سینٹرل فائر بریگیڈ نزد سول ہسپتال مولانا شوکت سیالوی، مصطفی مسجد شیر شاہ جناح روڈ، رحمت مسجد بلدیہ، جامع مسجد فردوس قمر العلوم فریدیہ،  فیضان سیفیہ نزد ضیاء الدین ہسپتال کلفٹن،جامع مسجد اکبر غوثیہ اسٹریٹ کورنگی سو کوارٹر،  اللہ والی مسجد چونا بھٹی رنچھوڑ لائن اور جامع مسجد حنفیہ برنس روڈ پر صبح پونے 7 بجے عید کی نماز ہوگی۔

وقت: صبح 07:00 بجے

قائد پارک معین آباد بس اسٹاپ ملیر، جامع مسجد خلفاء راشدین بلاک 13 ڈی گلشن اقبال، جامع مسجد حنفیہ محمود آباد نمبر 3، صابری مسجد رنچھوڑ لائن، جامع مسجد حسنین ٹی پی ٹو محمود آباد، جامعہ حنفیہ نظامی روڈ جیکب لائن، کچھی میمن مسجد صدر، جامع مسجد مریم مہران ٹاؤن کورنگی، اویس قرنی مسجد منوڑہ، جامع مسجد قبا اورنگی، جامع مسجد اقصیٰ اورنگی، کچھی مسجد بخاری ماما ہوٹل مہاجر کیمپ اور جامع مسجد عید گاہ منظور کالونی پر صبح 7 بجے عید الاضحی کی نماز ادا کی جائے گی۔

وقت: صبح 07:15 بجے

اقصیٰ عید گاہ صوفی غلام نبی روڈ کھوکراپار نمبر 2، جامع ہری مسجد کمہار واڑہ لیاری، جامع مسجد اللہ والی اورنگی ٹاؤن، فاروقی مسجد سنگو لین لیاری اور جامع مسجد بغدادی لیاری میں صبح سوا 7 بجے نماز عید کے اجتماعات ہوں گے۔

وقت: صبح 07:30 بجے

جامع مسجد کیماڑی جیکسن مارکیٹ، جامع مسجد رحمت دوعالم گلشن ضیا اورنگی، جا مع مسجد جیلانی سیکٹر 5B-3 نارتھ کراچی، کچھی میمن مسجد گاڑی کھاتہ، جامع مسجد باغ ملیر بلاک سی حافظ سعید احمد قادری، اویس قرنی مسجد منوڑہ، محبوب مسجد کھڈہ بستی لیاری، جامع مسجد میوہ شاہ، جامع مسجد قطب ربانی درگاہ اشرفیہ فردوس کالونی پر صبح ساڑھے 7 بجے نماز عید ادا کی جائے گی۔

وقت: صبح 07:45 بجے

جامعہ غوثیہ شیرازیہ قائد آباد بن قاسم،عید گاہ شہدائے میلاد بشارت پارک پریڈی اسٹریٹ لائنز ایریا (امامت حافظ ارشاد قادری)جامع مسجدنور مصطفی سیکٹر بی 4 سرجانی ٹاؤن، عید گاہ جامع مسجد بیت المکرم مجید کالونی،قادری مسجد بغدادی لیاری میں صبح پونے 8 بجے نماز عید ادا کی جائے گی۔

وقت: صبح 08:00 بجے

عید گاہ شہداء میلاد پریڈی اسٹریٹ لائنز ایریا، حافظ ارشاد قادری، عید گاہ نور مدینہ لانڈھی میں صبح 8 بجے عیدالاضحٰی کی عید کے اجتماعات ہوں گے۔

وقت: صبح 08:30 بجے

عید گاہ امام احمد رضا ایچ ایم گراؤنڈ کورنگی نمبر 2 اور لاکھانی ہائٹس گلستان جوہر میں عیدالاضحٰی کی نماز صبح ساڑھے 8 بجے ادا کی جائے گی۔

وقت: صبح 09:00 بجے

جامع مسجد گلزار حبیب سولجر بازار میں عیدالاضحٰی کی نماز کا اجتماع صبح 9 بجے ہوگا۔

وقت: صبح 10:00 بجے

جامع مسجد قادریہ سولجر بازار میں عیدالاضحیٰ کی نماز صبح 10 بجے ہوگی۔

فرقہ اہل تشیع کے تحت مجلس وحدت مسلمین کے شعبہ اطلاعات کے مطابق کراچی میں موجود مساجد میں نماز عید االضحیٰ کے اوقات درج ذیل ہیں۔

کھارادر میں موجود خوجا جامع مسجد کھارادر میں عیدالاضحٰی کی پہلی جماعت صبح 8:30 بجے دوسری صبح 9:15 بجے ادا کی جائے گی۔ محفل شاہ خراسان نمائش چورنگی پر نماز عید کی پہلی جماعت صبح 7 بجے دوسری 8 بجے ہوگی۔ ۔پاک محرم ہال میں پہلی جماعت صبح 9 بجے ہوگی جبکہ مسجد عزاخانہ ابو طالب سولجر بازار میں صبح 6:30 بجے ادا کی جائے گی۔

مسجد یثرب ڈیفنس فیز 4 میں نماز عید کی پہلی جماعت 8 بجے دوسری 9 بجے صبح ادا کی جائے گی۔ مسجد ارم محمود آباد نمبر4 پر جماعت صبح 8:30 بجے ادا کی جائے گی۔

اے بی سینیا و لائز ایریا میں مسجد پنجتنی میں  پہلی جماعت صبح 7 بجے دوسری 8 بجے، تیسری 9 بجے ہوگی۔ مسجد کاظمیہ میں عید کی نماز صبح 7بجے، حسینی مسجد میں صبح 7:30بجے ہوگی۔

مسجد علی رضا ایم اے جناح روڈ پر عید کی نماز صبح 8 بجے اور امامیہ مسجد میں بھی صبح 8 بجے ہی نماز عید ادا کی جائے گی۔ محفل مر تضی (پی ی سی ایچ ایس ) میں پہلی جماعت7بجے دوسری8بجے صبح، جامع مسجد نجف کارساز میں پہلی جماعت 7:30بجے دوسری8:30بجے صبح جبکہ بارگاہ حسینی پی ی سی ایچ ایس  پرجماعت 7:15 بجے صبح ادا کی جائے گی۔

مسجد ابو فضل عباس پی آئی بی کالونی میں عید کی نماز کی جماعت 8:30بجے صبح ادا کی جائے گی۔ مسجد شاہ کر بلا رضویہ سو سائٹی گولیمار میں پہلی جماعت9بجے صبح ادا کی جائے گی۔ مسجد کاظمین گولیمار میں جماعت 8:30بجے صبح ادا کی جائے گی۔

جعفریہ امام بارگاہ گولیمار میں جماعت 8:30 بجے، جامع مسجد نورایمان ناظم آباد میں پہلی جماعت 8 بجے دوسری 9 بجے صبح، مسجد باب العلم ناظم آباد میں پہلی جماعت 8 بجے دوسری 9 بجے صبح ادا کی جائے گی۔

مسجد آل عباء گلبرگ میں پہلی جماعت8بجے دوسری9بجے صبح ادا کی جائے گی۔ مسجد و امام بارگاہ جامع امامیہ ناظم آباد نمبر2 پر نماز عید الاضحی کی نماز صبح 8:30 بجے ادا کی جائیگی۔ اسلامک ریسرچ سینٹر عائشہ منزل پر جماعت 9 بجے صبح ادا کی جائے گی۔

جامع مسجد ابو طراب عزیز آباد میں جماعت 8:30بجے، ایف سی ایریا حسینی مسجد و امام بارگاہ میں جماعت 8:30 بجے صبح  ادا کی جائے گی۔ مسجد خیر العمل انچولی بلاک 20 میں پہلی جماعت 8 بجے اور دوسری 9 بجے صبح ادا کی جائے گی۔

مسجد و امام بارگاہ مدینتہ العلم نیپا چورنگی میں پہلی جماعت 8 بجے اور دوسری 9 بجے صبح، جامع مسجد یثرب میں جماعت 7:45بجے صبح ، مسجد ابولفضل ہزارہ گوٹھ میں  مسجد صاحب العصر جوہر موڑ پر جماعت 8 بجے صبح۔ مسجد صاحب الزمان گلستان جوہر بلاک 14 میں پہلی جماعت 8 بجے دوسری 9 بجے صبح ہوگی 

مسجد شریکتہ الحسین میں پہلی جماعت 8 بجے دوسری 9 بجے صبح، مسجد پہلوان گوٹھ ائیر پورٹ پر جماعت 8:30 بجے صبح ادا کی جائے گی۔

جامع مسجد مصطفی عباس ٹاؤن میں پہلی جماعت 8 بجے اور دوسری 9 بجے صبح ہوگی، مسجد و امام بارگاہ تقویٰ بلاک 4 گلشن اقبال میں پہلی جماعت 7 بجے اور دوسری8:30 بجے صبح ادا کی جائے گی۔ جامع مسجد حسن مجتبی جماعت 8:30 بجے صبح ۔ مسجد محبان مصطفی جماعت 8 بجے صبح ادا کی جائے گی ۔

نیو کراچی ۔جامع مسجد و امام بارگاہ جعفری ڈی 5 میں پہلی جماعت 8 بجے اور دوسری 9 بجے صبح، مسجد حیدری ڈی 5 میں صبح ساڑھے 8 بجے نماز عید کی جماعت ہوگی۔ مسجد و امام بارگاہ کاروان حیدری،8بجے صبح۔مسجد پنجتنی ایف 5 میں ساڑھے 7 بجے، جامع مسجد سکینہ جی 11 میں پہلی جماعت 8 بجے اور دوسری 9 بجے صبح ہوگی۔

اورنگی ٹاؤن، قصبہ کالونی اور بلدیہ ٹاؤن میں مسجد و امام بارگاہ جعفریہ میں جماعت 8:30بجے صبح،  مسجد سلمان فارسی طوری بنگش کالونی  میں جماعت 8:30بجے صبح، مسجد و امام بارگاہ یادگار پنجتنی حبیب بینک کواٹر میں جماعت 9بجے صبح۔ مسجد محمدیہ سیکٹر 11اورنگی ٹاؤن میں جماعت 8:30 بجے صبح جماعت ہوگی۔

مسجد و امام بارگاہ ایرانی کیمپ 9بجے صبح، بارگاہ شیر یزدان رحیم شاہ کالونی اونگی ٹاؤن میں جماعت 9:15بجے صبح، جامع مسجد حیدری اورنگی میں جماعت 8بجے صبح، مسجد وامام بارگاہ العباس سیکٹر 10 میں جماعت 8بجے صبح ، مسجد علی اکبر سادات کواٹر میں جماعت 8بجے صبح ہوگی۔

جامع مسجد خدیجہ الکبریٰ بلدیہ ٹاؤن میں جماعت8بجے صبح، مسجد حسینی نگار بلدیہ ٹاؤن میں جماعت 7:30بجے صبح، مسجد امام بارگاہ حسینی  میں جماعت8:30بجے صبح اور جامع مسجد علایت علی شاہ  جماعت 8 بجے صبح ادا کی جائے گی۔

شاہ فیصل کالونی میں مسجد و امام بارگاہ ناصران میں جماعت7:30 بجے صبح، مسجد بضم فاطمہ میں جماعت 8بجے صبح، امامیہ مسجد جماعت 8:30بجے صبح۔ مسجد و امام بارگاہ کاظمین جماعت 9بجے صبح، مسجد امام بارگاہ حسینی مشن جماعت 8:30بجے صبح ادا کی جائے گی۔

ملیرکینٹ میں مسجد جعفریہ ملیر کینٹ میں پہلی جماعت ساڑھے 7 بجے اور دوسری 8 بجے صبح ادا کی جائے گی۔ ملیر میں مسجد وامام بارگاہ دربار حسینی میں پہلی جماعت 8:30 بجے دوسری 9:15 بجے صبح،  مسجد محمدی ،محمدی ڈیرہ میں  پہلی جماعت 7:30 بجے دوسری8:30  بجے صبح ہوگی۔

مر کزی مسجد و امام بارگاہ جعفر طیار سوئٹی میں پہلی جماعت 8 بجے دوسری 9 بجے صبح، امامیہ مسجد جماعت 8 بجے صبح۔ مسجد علمدار میں جماعت 7:30بجے صبح، مسجد حسنین میں جماعت 8بجے صبح، باب حوائج امام بارگاہ میں پہلی جماعت7:30بجے اور دوسری8:30بجے صبح ادا کی جائے گی۔

مسجد در زہراء شمائل ہومز میں پہلی جماعت 8 بجے دوسری 9 بجے صبح، امامیہ مسجد لال کواٹر جماعت 8 بجے، امامیہ مسجد حیدری میشن ایف این ایریاجماعت 9 بجے صبح، مسجد و امام بارگاہ العباس مدینہ کالونی کھوکھراپار میں جماعت 7:30 بجے صبح ادا کی جائے گی۔

کیماڑی منوڑہ  میں جامع مسجد علی علیہ السلام میں جماعت 8 بجے صبح ادا کی جائے گی۔ لانڈھی و کورنگی میں مسجد عزاخانہ صغراء کورنگی میں جماعت 8:30بجے صبح، جامع مسجد امام بارگاہ ابو الفضل عباس لانڈھی میں پہلی جماعت جماعت8:30بجے،  دوسری9:30 بجے صبح، مسجد اثناء عشری 36 بی لانڈھی میں 8بجے نماز عید ہوگی۔

امامیہ مسجد جے ون میں جماعت 8 بجے صبح ادا کی جائے گی۔ مسجد و امام بارگاہ حسینی کورنگی ڈھائی میں  جماعت 8 بجے صبح ادا کی جائے گی۔ 
گلشن حدید اسٹیل ٹاؤن میں مرکزی امام بارگاہ جعفریہ کمپلیکس اسٹیل ٹاؤن میں جماعت 8:30بجے صبح، مسجد صاحب العصر گلشن حدید میں جماعت8:15بجے صبح، مسجد مدینتہ العلم گھگرپھاٹک میں جماعت8بجے صبح، جامع مسجد و امام بارگاہ جعفریہ پورٹ قاسم کالونی میں جماعت 8بجے صبح، جعفریہ مسجد اسٹیل میل پلانٹ میں جماعت 8:30 بجے صبح ادا کی جائے گی۔

 

Spread the love
جواب دیں
Related Posts