کراچی کی عوام شہری حقوق کے حصول کیلئے جماعت اسلامی پر اعتماد کریں، لیاقت بلوچ

جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر اور سابق پارلیمانی لیڈر لیاقت بلوچ نے کراچی کی عوام مشورہ دیا ہے کہ عوام شہری حقوق کے حصول کے لیے جماعت اسلامی پر ہی اعتماد کریں گے۔ کراچی کے عوام کی خدمت کے لیے جماعت اسلامی ہی بہترین چوائس ہے۔

جماعت اسلامی کے علاوہ تمام جماعتوں نے سندھ کے عوام کو بلدیاتی انتخابات سے محروم رکھنے کے لیے ہر حربہ استعمال کیا۔ سندھ میں طویل مدت سے پیپلز پارٹی کی حکومت نے جمہوریت، سیاست، عام آدمی کے حقوق کے تحفظ کے لئے اور بااختیار بلدیاتی نظام دینے کی بجائے وڈیروں، مفاد پرستوں، کرپٹ مافیا کا تحفظ کرکے غیر جمہوری، غیر آئینی روش اختیار کی۔

اسی لیے پورے سندھ میں عوام کی حالت زار، بستیوں، گلیوں، شہروں کی حالت ناگفتہ بہ ہے. الیکشن کمیشن اور اعلیٰ عدلیہ نے اپنا کردار ادا کیا ہے، جماعت اسلامی عدالتی فیصلے کا خیر مقدم کرتی ہے۔

سندھ کے عوام ترازو نشان کو اپنا انتخابی نشان بنائیں، عوام خوشحال اور پاکستان اسلامی بنے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختصردورہ کراچی کے موقع پر صوبائی امیرمحمد حسین محنتی اورحافظ نعیم الرحمان کے ساتھ بلدیاتی انتخابات پرتبادلہ خیال کے دوران کیا۔

لیاقت بلوچ نے سابق میئر کراچی ڈاکٹرفاروق ستار سے والدہ کی وفات پراظہار تعزیت اورقباء آڈیٹوریم میں جماعت اسلامی سندھ کے نائب امیروناظم انتخابات ممتازحسین سہتو کی عیادت وجلد صحتیابی کی دعا کی۔

لیاقت بلوچ نے مزید کہاکہ میاں شہباز شریف حکومت اور ان کی اتحادی جماعتوں نے ملک کو اقتصادی تباہی کے سمندر میں پھینک دیا ہے. قومی بجٹ کوٹشو پیپر بنالیا گیا ہے آئی اہم ایف کی ڈکٹیشن مسلط کرنے سے مہنگائی، بے روزگاری، صنعتوں کی بندش کا نیا عذابی ریلہ آئے گا۔
Spread the love
جواب دیں
Related Posts