Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی کی عدالت میں ملزم نے جج کی جانب جوتا پھینک دیا

کراچی کی مقامی عدالت میں ملزم نے جج کو جوتا دے مارا لیکن خوش قسمتی سے جوتا جج کو نہیں لگا لیکن عدالت نے اس عمل پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔

آج نیوز کی رپورٹ کے مطابق ماڈل کرمنل ٹرائل کورٹ ضلع وسطی کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عبدالحفیظ لاشاری کی عدالت میں پیش ہونے والے ملزم نے اس عمل کو انجام دیا۔

ملزم تسلیم کا جج کی پر جوتا اچھالنے کے بعد کہنا تھا کہ اب مجھے سزا دو۔ عدالت نے ملزم کے اس عمل پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے 6 ماہ قید کی سزا سنادی، ایک ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کردیا۔ واضح رہے کہ ملزم تسلیم کے خلاف منشیات کا مقدمہ درج ہے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts