کراچی کی تباہ حال سڑکوں کی تعمیر اور انفراسٹرکچر کی بہتری کیلئے 1 ارب روپے جاری

پاکستان کے سب سے بڑی شہر اور معاشی حب کراچی میں بارشوں کے بعد ٹوٹ پھوٹ کا شکار سڑکوں کی تعمیر کیلئے سندھ حکومت نے ایک ارب روپے جاری کردئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی کی سڑکوں کی تعمیر اور انفراسٹرکچر کی بہتری کیلئے اہم فیصلہ کرلیا اور ایک روپے کی گرانٹ جاری کردی ہے۔ وزیراعلی سندھ نے فوری کام شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ بلدیات کے زیر نگرانی کراچی شہر کی مختلف سڑکوں پر کام شروع کردیا گیا ہے۔  شہر بھر کی سڑکیں تیز طوفانی بارشوں سے تباہی ہوچکی ہیں اس لیے فوری بہتری کا کام شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ محکمہ بلدیات کو شہر کی تمام سڑکوں پر گڑھوں کو پر کرنے کے لیے پہلے مرحلے میں پتھر بچھانے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

سیکریٹری محکمہ بلدیات سندھ نجم شاہ نے کہا کہ شہر بھر میں مرکزی شاہراہوں سمیت اضلاع میں سڑکوں کو بارش سے شدید نقصان ہوا ہے، وزیراعلی سندھ کے حکم پر شہر بھر میں سڑکوں کی بحالی پر کام تیز کردیا ہے۔

 نجم شاہ سیکریٹری محکمہ بلدیات کا مزید کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں یونیورسٹی روڈ کی بہتری پر کام شروع کردیا گیا ہے۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts