Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی کو پانی فراہم کرنے والی حب کینال میں شگاف پڑگیا، ہزاروں گیلن پانی ضائع

کراچی میں پانی کا بحران مزید سنگین ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔ شہرقائد کو پانی فراہم کرنے والی حب کینال میں شگاف پڑگیا۔ شگاف پڑنے سے ہزاروں گیلن پانی ضائع ہونے لگا۔

تفصیلات کے مطابق ایگزیکٹو انجینئر حب کنال اظہار ہاشمی نے کہا ہے کہ حب کنال میں الصبح 6 فٹ چوڑا شگاف پڑا ہے، شگاف کی مرمت کا کام شروع ہو چکا ہے، شگاف کی مرمت کا کام جلد مکمل کر لیا جائے گا۔

ایگزیکٹو انجینئر حب کنال اظہار ہاشمی کا کہنا ہے کہ حب کنال کی حفاظتی دیواریں 45 سال پرانی ہیں، مسلسل پانی کے بہاؤ سے دیواریں کمزور ہو جاتی ہیں۔ شگاف کے حوالے سے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور چیف آپریٹنگ آفیسر کو آگاہ کردیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق واٹرکارپوریشن حکام کا کہنا ہے کہ حب کنال کی دیواروں کی مرمت کیلئے 2 کروڑ روپے کی سمری بنا کر دی ہوئی ہے۔ 

چئیرمین منگھوپیر ٹاون علی نواز بروہی کے مطابق شگاف عبدالرحمان گوٹھ پل کے نیچے پڑا ہے، حب ڈیم سے پانی کی فراہمی منقطع ہونے سے ڈسٹرکٹ ویسٹ، کیماڑی اور ڈسٹرکٹ سینٹرل کے علاقے متاثر ہوں گے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts