Search
Close this search box.

کراچی کنگز کی ٹیم پی ایس ایل 9 کے پلے آف مرحلے میں کسطرح کوالیفائی کرسکتی ہے؟

پاکستان سپرلیگ کے دلچسپ اور سنسنی خیز میچز جاری ہیں۔ کراچی کنگز نے لیگ مرحلے کے اہم میچ میں لاہور قلندرز کو شکست دے کر پلے آف مرحلے تک رسائی کے امکانات روشن رکھے۔

پاکستان سپرلیگ 9 میں پلے آف مرحلے تک پہنچنے والی اب تک 2 ٹیموں کا فیصلہ ہوچکا ہے۔ ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں پلے آف مرحلے میں رسائی حاصل کرچکی ہیں۔ پشاور زلمی اب تک پی ایس ایل کے تمام سیزن کے پلے آف تک پہنچنے والی واحد ٹیم ہے۔

پی ایس ایل 9 کے پوائنٹس ٹیبل پر ملتان سلطانز 8 میچز میں 12 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔ پشاور زلمی کے 9 میچز میں 11 پوائنٹس ہیں۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے 9 میچز میں 9 پوائنٹس جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے 8 میچز میں 9 پوائنٹس ہیں۔

کراچی کنگز کی ٹیم لیگ میں 9 میچز کھیل چکی ہے اور اسکے 8 پوائنس ہیں جبکہ لاہور قلندرز کے 9 میچز میں 3 پوائنٹس ہیں۔ لاہور قلندرز پلے آف مرحلے کی دوڑ سے باہر ہوچکی ہے۔

کراچی کنگز کا لیگ میں اب صرف ایک میچ باقی ہے جو اس نے کل بروز پیر 11 مارچ کو پشاور زلمی کے خلاف کھیلنا ہے۔ کراچی کو پلے آف میں رسائی کیلئے اس میچ میں لازمی فتح حاصل کرنی ہے اور ساتھ ہی اسکا دارومدار دوسری ٹیموں کی ہار جیت پر بھی ہے۔

کراچی کو پلے آف میں رسائی کیلئے اپنا آخری میچ جیتنے کے ساتھ اسلام آباد یونائیٹڈ کی شکست پر بھی انحصار کرنا ہوگا۔ اسلام آباد کی جیت کی صورت میں کراچی کو کوئٹہ کے میچز میں شکست کی دعا کرنی ہوگی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے لیگ میں ابھی 2 میچز باقی ہیں اور ان 2 میں سے ایک میچ میں کامیابی بھی کوئٹہ کو پلے آف میں پہنچادے گی اور کراچی کنگز پلے آف مرحلے تک پہنچنے سے محروم رہے گی۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں