Search
Close this search box.

کراچی کنگز آج پھر پی ایس ایل میں ان ایکشن، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے مقابلہ ہوگا

پاکستان سپرلیگ کے آٹھویں سیزن کے دلچسپ اور سنسنی خیز میچز کا سلسلہ جاری ہے، میگاایونٹ میں آج کراچی کنگز کا مقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ ہوگا۔

پی ایس ایل ایٹ میں آج پھرنیشنل اسٹیڈیم کراچی میں میدان سجے گا۔ میزبان کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے مدمقابل ہوں گی۔

شہرقائد میں گزشتہ روز کراچی پولیس آفس پر حملے کے بعد پی ایس ایل فرنچائز مالکان اور پی سی بی انتظامیہ کا ہنگامی اجلاس بھی ہوا۔ جس میں سپر لیگ کے میچز شیڈول کے مطابق جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا تھا۔

سیکیورٹی اداروں نے بھی تمام ٹیموں کو مکمل سیکیورٹی کی یقین دہانی کرائی ہے۔ انتظامیہ کا کہنا تھا کہ تمام ٹیموں کو صدارتی لیول کی سیکیورٹی فراہم کی جارہی ہے۔

کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں پی ایس ایل میں اب تک کوئی بھی میچ نہیں جیت سکی ہیں ۔ کراچی کنگز کو پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہاتھوں شکست ہوئی جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ملتان سلطانز کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

پاکستان سپرلیگ کی تاریخ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو کراچی کے خلاف برتری حاصل ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک چودہ میچز کھیلے گئے ہیں جس میں 9 کوئٹہ نے جیتے اور 5 میں کراچی کنگز کی ٹیم کامیاب رہی ہے۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں