میئرکراچی کیلئے نامزد کرنے پر مرتضٰی وہاب نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو اور قیادت کا شکریہ ادا کیا ہے۔ مرتضٰی وہاب کا کہنا ہے کہ کراچی شہر کی بہتری کیلئے کام کرنے سے بڑا کوئی اعزاز نہیں۔
پاکستان پیپلز پارٹی نے میئر کراچی کیلئے آج سابق ایڈمسنٹریٹر مرتضٰی وہاب کو نامزد کیا ہے جبکہ ڈپٹی میئر کیلئے سلمان مراد پیپلز پارٹی کے امیدوار ہیں۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما مرتضٰی وہاب نے میئر کراچی کیلئے نامزدگی پر سوشل میڈیا پر پارٹی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔ مرتضٰی وہاب نے کہا کہ بلاول بھٹو، آصف زرداری اور فریال تالپور سمیت پیپلز پارٹی کی پوری قیادت کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
I have no words to express my gratitude to Chairman @bbhuttozardari, President Asif Ali Zardari, Adi Faryal Talpur Sahiba and the entire leadership of #PPP for this honour of nominating me for the position of Mayor of #Karachi. https://t.co/JzcTSZaHKA
— Murtaza Wahab Siddiqui (@murtazawahab1) June 5, 2023
مرتضٰی وہاب نے مزید لکھا کہ وہ کراچی کے شہری ہیں اور یہ شہر انکی رگوں میں ہے، اس سے بڑا کوئی اعزاز نہیں کہ اپنے شہر کی بہتری کیلئے کام کرسکیں۔
ان کا کہنا تھا میں عہد کرتا ہوں کہ اپنی بہترین صلاحیتوں کو بروئے کار لاؤں گا، تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر پورے شہر کو آگے لیکر جاؤں گا۔
مرتضی وہاب نے فریال تالپور کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کی اور ساتھ میں لکھا کہ سپورٹ کرنے اور رہنمائی کرنے پر وہ انکے شکرگزار ہیں۔