کراچی میں موسم گرما کا آغاز ہوچکا ہے۔ شہر میں دن کے اوقات میں گرمی کی شدت میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں اب آنے والے دنوں میں موسم مزید گرم ہوگا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا موسم آج بھی گرم اور مرطوب رہے گا۔ شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 18 سے 19 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کی ہوا میں نمی کا تناسب 88 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ شہر میں شمال مشرق کی جانب سے 18 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے اور آنے والے دنوں میں موسم مذید گرم اور مرطوب رہے گا۔
ماہ رمضان کے دوران بھی کراچی میں گرمی کی شدت برقرار رہے گی، رمضان المبارک کے دوران کراچی میں گرمی کی شدت کی ایک سے دو لہر بھی آنے کا امکان ہے۔