Search
Close this search box.

کراچی چڑیا گھر کی ہتھنی نورجہاں کا کل پوسٹ مارٹم کیا جائے گا

کراچی چڑیا گھر کی ہتھنی نورجہاں طویل عرصے بیمار رہنے کے بعد آج صبح دنیا سے چل بسی۔ انتظامیہ نے ہتھنی نورجہاں کا پوسٹ مارٹم کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جانوروں عالمی ویلفیئر تنظیم فور پاز کی ٹیم کراچی آئے گی اور کل ہتھنی نورجہاں کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔ پوسٹ مارٹم کا مقصد ہتھنی نورجہاں کی ہلاکت کی اصل وجہ معلوم کرنا ہے۔

ڈائریکٹر کراچی چڑیا گھر کنور ایوب نے بتایا ہے کہ آج صبح سوا 11 بجے ہتھنی نور جہاں دم توڑ گئی، فورپاز کی ٹیم خود ہتھنی کا پوسٹ مارٹم کرے گی۔ نور جہاں کی طبیعت نومبر سے خراب تھی، فورپاز کی ٹیم کل کراچی پہنچ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پوسٹ مارٹم کے بعد ہتھنی نور جہاں کی تدفین کا فیصلہ کیا جائے گا، فورپاز اور پاکستانی ٹیم نے ہتھنی کو بچانے کی کوششیں کیں۔

ہتھنی نورجہاں کی باڈی کی حفاظتی اقدامات کیلئے ایدھی فاؤنڈیشن کے نمائندوں کو کراچی چڑیا گھر طلب کرلیا گیا ہے۔ سعد ایدھی کا کہنا ہے کہ ایدھی فاؤنڈیشن ہاتھی کی باڈی کی حفاظت کے اقدامات کررہی ہے۔ ہاتھی کو کیمیکل نہیں لگایا جاسکتا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انتظامیہ نے کراچی چڑیا گھر کی دوسری ہتھنی مدھوبالا کو منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اسے جلد کراچی چڑیا گھر سے سفاری پارک منتقل کردیا جائے گا۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں