Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی پولیس کی کاروائی، خواتین سمیت منشیات فروش خاندان کے 7 افراد گرفتار

کراچی پولیس نے اتحاد ٹاؤن کے علاقے میں کامیاب کاروائی کرتے ہوئے انتہائی مطلوب منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا۔ کراچی پولیس نے ایک ہی خاندان کے 7 افراد کو گرفتار کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی کے علاقے اتحاد ٹاؤن میں پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کی۔ کارروائی میں بدنام زمانہ منشیات فروش منشا خاندان کے 7 ملزمان کو گرفتار کرلیا،  ملزمان میں تین خواتین بھی شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق ملزمان سے سات کلوگرام چرس،ایک سو نوے گرام آئس اور دولاکھ روپے نقد بھی برآمد ہوئے۔ منیشات فروش خاندان پولیس کو انتہائی مطلوب تھا۔

حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان اسکول اور کالجزسمیت متعدد علاقوں میں منشیات فروخت کرتے تھے، منشیات فروش گروہ کے خلاف پہلے بھی چھپن مقدمات درج ہیں۔ 

پولیس نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف حساس اداروں کی اطلاع بھی موصول ہوئی تھی۔ جسکے بعد پولیس نے کاروائی کرتےہوئے مطلوب افراد کو گرفتار کرلیا۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts