ایڈیشنل آئی جی کراچی عمران یعقوب منہاس کا تبادلہ کردیا گیا۔۔ عمران یعقوب کی جگہ غلام نبی میمن کو نیا پولیس چیف تعینات کیا گیا ہے۔ جسکا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی پولیس کے چیف عمران یعقوب منہاس کو ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی لگادیا گیا ہے ۔ غلام نبی میمن ایک بار پھر کراچی پولیس کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔غلام نبی میمن اس سے قبل ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ تعینات تھے۔
ایڈیشنل آئی جی ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ جاوید اختر اوڈھو کو ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ تعینات کر دیا گیا ۔