کراچی پورٹ کے ٹرمینل چلانے کیلئے 1.8 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری، ابوظہبی پورٹس کا وفد کراچی پہنچ گیا

ابوظہبی پورٹس (اے ڈی پی) متحدہ عرب امارات کا اعلٰی سطحی وفد کراچی پورٹ میں سرمایہ کاری کے معاہدے کیلئے کراچی پہنچ گیا۔ وفاقی وزیر برائے پورٹ اینڈ شپنگ فیصل سبزواری نے مہمانوں کا استقبال کیا۔

ابوظہبی پورٹس گروپ کا ذیلی ادارہ ابوظہبی پورٹس دنیا کے سب سے بڑے پورٹ آپریٹر میں سے ایک ہے۔  فیصل سبزواری نے پاکستان آمد پر ابوظہبی پورٹس کے اعلیٰ سطحی وفد کو خوش آمدید کہا۔ 

ابوظہبی پورٹس کراچی پورٹ ٹرمینلز میں پاکستان انٹرنیشنل کنٹینرز ٹرمینلز کے انتظامی کنٹرول حاصل کرنے کیلئے کراچی پورٹ ٹرسٹ سے معاہدہ کرنے جا رہی ہے۔ ابوظہبی پورٹس مختلف بندرگاہوں کے بنیادی ڈھانچے بشمول پاکستان انٹرنیشنل کنٹینرز ٹرمینلز اور بلک کارگو ٹرمینل وغیرہ کے آپریشن میں 1.8 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔

ابوظہبی پورٹس کے ساتھ آج معاہدے پر دستخط کردئے جائیں گے اس سلسلے میں کراچی کراچی پورٹ ٹرسٹ ( کے پی ٹی) میں تقریب منعقد ہوگی۔

معاہدے کے بعد پاکستان انٹرنیشنل کنٹینرز ٹرمینلز (پی آئی سی ٹی) کا نام تبدیل کرکے کراچی گیٹ وے ٹرمینل لمیٹڈ (کے جی ٹی ایل) رکھ دیا جائے گا۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts