کراچی پورٹ ٹرسٹ کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق بھرپور ڈریجنگ کے بعد سے کراچی پورٹ کی گہرائی 13 فٹ تک ہوگئی ہے۔ جس کے باعث بڑے جہازوں نے کراچی پورٹ کا رخ کرنا شروع کر دیا ہے۔
جیو نیوز کے مطابق جنوری 2021 سے خاص طور پر گہرائی کو برتھوں کی ڈیزائن کے مطابق اور مختلف نوعیت کے کارگو کی ہینڈلنگ کے لیے ڈریجنگ کی گئی ہے۔ اس ڈریجر سے رات میں بھی ڈریجنگ کی گئی جس کے باعث مجموعی طور پر 160 ہزار کیوبک میٹر کی ڈریجنگ، یکم جنوری تا 31 اگست ممکن ہوسکی ہے جس سے کے پی ٹی کو خاطر خواہ بچت ہوئی ہے۔
اس کے باعث برتھ نمبر 1،4،5 کی گہرائی 11 میٹر، برتھ نمبر 6,7,10,11 کی گہرائی 13 میٹر، برتھ نمبر 20,21 کی گہرائی 10 میٹر اور آئل پیئرز 1,3 کی گہرائی 13 میٹرز کر دی گئی ہے۔