پاکستان سپرلیگ کے نویں سیزن کے میچز جاری ہیں۔ لیگ میں آج کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں مدمقابل ہیں۔ کراچی کنگز کے کھلاڑیوں نے شائقین سے اسٹیڈیم آکر میچز دیکھنے کی اپیل کی ہے۔
پی ایس ایل میں اب تک کراچی میں ہونے والے میچز میں اسٹیڈیم میں شائقین کی کم تعداد دیکھی گئی ہے جس پر کراچی کنگز کے کھلاڑیوں نے شائقین کیلئے خصوصی پیغامات جاری کئے۔
سوشل میڈیا پر کراچی کنگز کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو میں کرکٹر عرفات منہاس کہتے ہیں کہ ’کراچی ہم آگئے آپ کے اپنے شہر، ہم چاہتے ہیں کہ آپ لوگ گراؤنڈ میں آئیں اور ہمارے میچز دیکھیں۔‘
View this post on Instagram
سعد بیگ نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ’ہماری فینز سے یہ ہی درخواست ہے کہ وہ آئیں اور سٹیڈیم کو بھریں۔ ہاؤس فل کریں۔ آپ سے درخواست ہے کہ آپ آئیں اور ہمارے میچ دیکھیں۔‘
View this post on Instagram
کراچی کنگز کے بیٹر لیوس ڈو پلوئی نے بھی اپنے ویڈیو بیان میں شائقینِ کرکٹ سے التماس کی کہ وہ اسٹیڈیم آئیں کیونکہ کھلاڑی شائقین کے منتظر ہیں۔