Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی میں 50 سے زائد وارداتوں میں ملوث 2 افغان ڈاکو گرفتار

کراچی کے علاقے سائٹ میں سپرہائی وے پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پچاس سے زائد وارداتوں میں ملوث دو افغان ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے خفیہ اطلاع پر سائٹ کے علاقے میں سپرہائی وے پر کارروائی کی اور دو افغان ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان کے قبضے سے 2 رائفل اور ایمونیشن برآمد ہوا۔ ملزمان کراچی میں 50 سے زائد وارداتوں میں ملوث تھے۔

ترجمان ضلع ایسٹ پولیس کےاعلامیے کے مطابق ڈکیت افغان باشندوں کی شناخت نعمت اللہ ولد عبدالرحمان اور دل آغاز ولد نور محمد کے نام سے ہوئی ہے۔

ابتدائی تفتیش میں گرفتار افغان ڈاکوؤں نے کراچی کے مختلف علاقوں میں 50 سے زائد ڈکیتی اور لوٹ مار کی وارداتوں کا انکشاف کیاہے۔ گرفتار ڈکیت ملزمان سبزی منڈی، ال آصف اسکوائر اور نیو کراچی کے علاقوں میں بھی لوٹ مار کی وارداتیں کرچکے ہیں۔

گرفتار ملزمان کا سابقہ کریمنل ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے۔ گرفتار ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیشی حکام کے سپرد کردیا گیا۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts