کراچی کے مختلف علاقوں میں ملیریا کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملیریا کے 10 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
جیو نیوز کے مطابق ترجمان محکمۂ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ ضلع کورنگی سے 3، ضلع وسطی، جنوبی اور شرقی سے دو دو اور ضلع غربی میں ملیریا کا 1 کیس رپورٹ ہوا۔
ترجمان محکمۂ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ سندھ میں 24 گھنٹوں میں مجموعی طور پر ملیریا کے 3564 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ ترجمان محکمۂ صحت سندھ کے مطابق رواں سال سندھ بھر میں ملیریا سے 2 افراد انتقال بھی کر چُکے ہیں۔
ماہرین صحت نے شہریوں سے احتیاط برتنے اور علامات ظاہر ہونے کی صورت میں فوری طور پر قریبی ڈاکٹر سے رجوع کرنے کی ہدایات دی ہیں۔