پاکستان کے سب سے بڑے شہر اور معاشی حب کراچی میں سال 2022 میں بھی شہری جرائم پیشہ افراد کے رحم و کرم پر رہے۔ رواں سال 56 ہزار سے زائد شہری موٹرسائیکل سے محروم کردئے گئے۔
سیٹیزن پولیس لائژن کمیٹی (سی پی ایل سی) کی جانب سے یکم جنوری سے 15 دسمبر تک اسٹریٹ کرائم کے اعداد وشمارجاری کیے گئے ہیں۔ جسکے مطابق کراچی کے مختلف تھانوں کی حدود میں اس سال مجموعی طور پر 52149 موٹرسائیکلیں چوری ہوئیں جبکہ 4909 اسلحہ کے زور پر چھین لی گئیں۔
کراچی میں کورنگی انڈسٹریل ایریا میں سب سے زیادہ موٹرسائیکل چھیننے اور چوری کی وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔ کورنگی انڈسٹریل ایریا تھانے کی حدود میں 2 ہزار 528 موٹرسائیکل چوری ہوئیں اور 296 چھینی گئیں۔
دوسرے نمبر پر تھانہ زمان ٹاؤن کی حدود میں 2 ہزار 293 موٹرسائیکل چوری کی واردات رپورٹ ہوئی ہیں۔ جبکہ 141 شہریوں سے اسلحہ کے زور پر چھینی گئیں۔
ویمن پولیس اسٹیشن اور کے پی ٹی پولیس اسٹیشن کی حدود میں موجود علاقے سب سے پرامن رہے جہاں پورے سال کے دوران ایک بھی موٹرسائیکل چوری یا چھینے جانے کی واردات رپورٹ نہیں ہوئی۔
سی پی ایل سی کے اعداد و شمار کے مطابق دیگر تھانوں کی حدود میں نبی بخش سٹی ٹاؤن میں 127 چوری اور ایک موٹرسائیکل چھینی گئی۔، نیپیئر سٹی ٹاؤن میں موٹرسائیکل چوری کی 180، ناظم آباد میں 670، نیو کراچی میں 647، نیوکراچی انڈسٹریل ایریا میں 507 اور نیو ٹاؤن میں 436 موٹرسائیکلیں چوری ہوئیں۔
اسی طرح نیپیئر سٹی ٹاؤن میں موٹرسائیکل چھیننے کی 7، ناظم آباد میں 83، نیو کراچی میں 49، نیوکراچی انڈسٹریل ایریا میں 63 اور نیو ٹاؤن میں 28 واردات رپورٹ ہوئیں۔
نارتھ ناظم آباد تھانے کی حدود میں 520، اورنگی ٹاؤن میں 552 ، پی آئی بی کالونی میں 432، پاک کالونی میں 228، پاکستان بازار میں 512، پاپوش نگر میں 443، پیر آباد میں 580، پریڈی تھانہ کی حدود میں 578 موٹرسائیکلیں چوری کی واردات ہوئیں۔
نارتھ ناظم آباد تھانے کی حدود میں 77، اورنگی ٹاؤن میں 41 ، پی آئی بی کالونی میں 20، پاک کالونی میں 9، پاکستان بازار میں 49، پاپوش نگر میں 28، پیر آباد میں 35، پریڈی تھانہ کی حدود میں 8 موٹرسائیکلیں اسلحہ کے زور پر چھین لی گئیں۔
قائدآباد میں 153، ریلوے سٹی میں 9، ریلوے کینٹ میں 15، رسالہ سٹی ٹاؤن میں 140، رضویہ سوسائٹی میں 496، سچل میں 1133، صدر میں 624، سعید آباد میں 558، ساحل میں 39، سمن آباد میں 437، سعودآباد میں 563 اور شاہ فیصل کالونی میں 927 شہریوں کی موٹرسائیکلیں چوری ہوئیں۔
اسی طرح مذکورہ بالا تھانوں کی حدود میں بالترتیب 48، 0 ، 0 ، 2 ، 38 ، 156، 11، 33، 3، 32، 63 اور 26 شہریوں کو اسلحہ کے زور پر موٹرسائیکل سے محروم کردیا گیا۔
شاہ لطیف ٹاؤن میں 411، شاہراہ فیصل میں 1019، شاہراہ نورجہاں میں 710، شرافی گوٹھ میں 176، شریف آباد میں 423، شیرشاہ میں 261، سرسید میں 554، سپرہائی وے سائٹ میں 1091، سائٹ اے میں 417 اور سائٹ بی تھانے کی حدود میں 281 موٹرسائیکل چوری کی گئیں۔
سہراب گوٹھ میں 297، سولجربازار میں 617، اسٹیل ٹاؤن میں 244، سکن میں 124، سپرمارکیٹ میں 519، سرجانی ٹاؤن میں 1497، تیموریہ میں 1016، ٹیپوسلطان میں 387 اور یوسف پلازہ تھانہ کی حدود میں 260 موٹرسائیکل چوری کی واردات رپورٹ ہوئیں۔
شاہ لطیف ٹاؤن میں 115، شاہراہ فیصل میں 84، شاہراہ نورجہاں میں 94، شرافی گوٹھ میں 28، شریف آباد میں 33، شیرشاہ میں 12، سرسید میں 84، سپرہائی وے سائٹ میں 324، سائٹ اے میں 54 اور سائٹ بی تھانے کی حدود میں 65 موٹرسائیکل چھینی گئیں۔
سہراب گوٹھ میں 47، سولجربازار میں 44، اسٹیل ٹاؤن میں 42، سکن میں 43، سپرمارکیٹ میں 12، سرجانی ٹاؤن میں 318، تیموریہ میں 92، ٹیپوسلطان میں 23 اور یوسف پلازہ تھانہ کی حدود میں 11 موٹرسائیکل اسلحہ کے زور پر چھیننے کی واردات رپورٹ ہوئیں۔
ائیرپورٹ تھانے کی حدود سے 106، الفلاح سے 563، آرام باغ سے 390، آرتی میدان سے 146، عوامی کالونی سے 1942، عزیز بھٹی سے 813، عزیز آباد میں 709، بغدادی سے 435، بہادرآباد سے 206، بلدیہ سے 193، بلوچ کالونی سے 636 اور بلال کالونی تھانے کی حدود سے 287 موٹرسائیکل چوری کی گئیں۔
بن قاسم تھانے کی حدود میں 136، بوٹ بیسن میں 236، بریگیڈ میں 591، چاکیوڑہ میں 337، سٹی کورٹ میں 123، سوِل لائنز میں 47، کلفٹن میں 289، درخشاں تھانے کی حدود میں 310، ڈیفنس میں 890، ڈاکس میں 334، عیدگاہ میں 167 موٹرسائیکل چوری کی واردتیں ہوئیں۔
ایف بی انڈسٹریل ایریا سے 227، فیروز آباد میں 653، فیرئیر میں 199، گبول ٹاؤن میں 230، گڈاپ سٹی میں 86، گارڈن سٹی ٹاؤن تھانے میں 233، گزری میں 172، گلبہار میں 148، گلبرگ میں 350، گلستان جوہر میں 883 اور گلشن اقبال میں 930 شہریوں کو موٹرسائیکل سے محروم کردیا گیا۔
گلشن معمار میں 268، حیدری مارکیٹ میں 413، ابراہیم حیدری میں 72، اقبال مارکیٹ میں 219، اتحاد ٹاؤن میں 321، جیکسن میں 107، جمشید کوارٹر میں 691، جوہرآباد میں 581، کے پی ٹی میں 0، کلاکوٹ میں 340 اور کلری میں 117 موٹرسائیکلیں چوری ہوئیں۔
کھارادر تھانے کی حدود سے 336، خواجہ اجمیر نگری سے 840، کھوکھراپار سے 263، کورنگی سے 1191، لانڈھی سے 1447، لیاقت آباد سے 560، مدینہ کالونی سے 326، ملیر کینٹ 253، ملیر سٹی 351، منگھوپیر سے 447 اور ماڑی پور تھانے کی حدود سے 131 موٹرسائیکل چوری ہوئیں۔
محمود آباد تھانے کی حدود سے 444، میمن گوٹھ تھانے کی حدود سے 85، میٹھادر تھانے کی حدود سے 150، مبینہ ٹاؤن سے 881، موچکو سے 40، ماڈل کالونی سے 347 اور مومن آباد تھانے کی حدود سے 300 موٹرسائیکل چوری کی وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔
اسی طرح ائیرپورٹ تھانے کی حدود سے 9، الفلاح سے 52، آرام باغ سے 13، آرتی میدان سے 1، عوامی کالونی سے 136، عزیز بھٹی سے 78، عزیز آباد میں 75، بغدادی سے 5، بہادرآباد سے 27، بلدیہ سے 22، بلوچ کالونی سے 25 اور بلال کالونی تھانے کی حدود سے 66 موٹرسائیکل چھینی گئیں۔
بن قاسم تھانے کی حدود میں 29، بوٹ بیسن میں 6، بریگیڈ میں 9، چاکیوڑہ میں 3، سٹی کورٹ میں 0، سوِل لائنز میں 2، کلفٹن میں 2، درخشاں تھانے کی حدود میں 7، ڈیفنس میں 24، ڈاکس میں 13، عیدگاہ میں ایک شہری سے اسلحہ کے زور موٹرسائیکل چھینی گئی۔
ایف بی انڈسٹریل ایریا سے 13، فیروز آباد میں 45، فیرئیر میں 1، گبول ٹاؤن میں 27، گڈاپ سٹی میں 20، گارڈن سٹی ٹاؤن تھانے میں 11، گزری میں 5، گلبہار میں 24، گلبرگ میں 33، گلستان جوہر میں 58 اور گلشن اقبال میں 94 شہریوں کو اسلحہ کے زور پر موٹرسائیکل سے محروم کردیا گیا۔
گلشن معمار میں 96، حیدری مارکیٹ میں 23، ابراہیم حیدری میں 7، اقبال مارکیٹ میں 33، اتحاد ٹاؤن میں 40، جیکسن میں 2، جمشید کوارٹر میں 44، جوہرآباد میں 50، کے پی ٹی میں 0، کلاکوٹ میں 4 اور کلری میں 2 موٹرسائیکلیں چھیننے کی واردات رپورٹ ہوئیں۔
کھارادر تھانے کی حدود سے 3، خواجہ اجمیر نگری سے 114، کھوکھراپار سے 18، کورنگی سے 128، لانڈھی سے 88، لیاقت آباد سے 38، مدینہ کالونی سے 33، ملیر کینٹ 21، ملیر سٹی 43، منگھوپیر سے 164 اور ماڑی پور تھانے کی حدود سے 3 موٹرسائیکل چھینی گئیں۔
محمود آباد تھانے کی حدود سے 6، میمن گوٹھ تھانے کی حدود سے 15، میٹھادر تھانے کی حدود سے 2، مبینہ ٹاؤن سے 52، موچکو سے 16، ماڈل کالونی سے 22 اور مومن آباد تھانے کی حدود سے 34 موٹرسائیکل اسلحہ کے زور چھیننے کی وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔