شہرقائد کو جرائم سے پاک کرنے کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کوششیں جاری ہیں۔ رینجرز اور پولیس نے صدر کے علاقے میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 200 سے زائد اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے تین ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔
رینجرز ترجمان کے مطابق پولیس اور رینجرز نے صدر میں خفیہ معلومات پر چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث تین ملزمان گرفتار کئے ، ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزموں سے اسلحہ ، چھینی ہوئی موٹر سائیکل اور دیگر مسروقہ سامان برآمد کیا گیا۔
ملزموں کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزموں کی شناخت الطاف حسین ، شاہزیب اور مقصود کے نام سے ہوئی ہے۔ ابتدائی تفتیش میں ملزموں نے 200 سے زائد وارداتیں کرنے کا اعتراف کیا ہے ، ملزمان کے جرائم کی مزید تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں۔