کراچی میں 15 ہزار موٹرسائیکلیں چوری کرنے والا ملزم گرفتار

کراچی میں پولیس نے کامیابی کاروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ملزم پر کراچی سے 15 ہزار موٹرسائیکلیں چوری کرنے کا الزام ہے۔

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق سکھن پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 15 ہزار موٹرسائیکلوں کی چوری میں ملوث ملزم کو گرفتار کیا۔ ملزم کی شناخت آصف کے نام سے ہوئی جس نے جرم کا اعتراف کرلیا ہے۔

 

ملزم نے اعتراف کیا کہ اسکا باپ ٹارگٹ کلر تھا جو پولیس مقابلہ میں مارا گیا تھا۔ ملزم آصف کے مطابق وہ گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں کراچی سے چوری کرکے بلوچستان لے جاتا تھا۔

۔

ملزم نے بتایا کہ اس نے 12 گاڑیاں اور 10 سے 15 ہزار موٹر سائیکل چوری کی ہیں، گلشن حدید، ماڈل کالونی، الہٰ دین پارک اور بنگالی پاڑے سے گاڑیاں چوری کیں۔ ملزم نے اعتراف کیا ہے کہ اس سے قبل بھی 4 بار پکڑا جاچکا ہے۔

 

 

Spread the love
Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!

Leave a reply

  • Default Comments (0)
  • Facebook Comments
جواب دیں
Related Posts