کراچی کے علاقے ماڈل کالونی کا رہائشی بچہ پیپر میں فیل ہونے پر والدین کی ڈانٹ کے ڈر کے باعث گھر سے بھاگ گیا۔ پولیس نے بچے کو ڈھونڈنے کے بعد والدین کے حوالے کردیا۔
اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے ماڈل کالونی میں 14 سالہ عیان امتحان خراب ہونے پر والدین کی سرزنش کے خوف کے باعث گھر سے بھاگ گیا۔
پولیس کے مطابق ایان کا کہنا تھا کہ وہ ایک پیپر میں فیل ہوگیا تھا جسکے بعد ڈر کی وجہ سے گھر نہیں گیا۔ شیشہ گلی میر میں ہی سوگیا اور رات کو سردی بھی لگتی رہی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اطلاع ملنے پر فوری کارروائی کی اور بچے کو تلاش کرکے والدین کے حوالے کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق والدین کو بچے سے سختی نہ کرنے کی ہدایت کے ساتھ بچے کو والدین کے حوالے کیا۔