کراچی میں یونیورسٹی کی طالبات کو ہراساں کرنے کا واقعہ، طالبات کی پولیس سے کارروائی کی اپیل

کراچی میں یونیورسٹی طالبات کو ہراساں کرنے کا ایک اور بدترین واقعہ پیش آیا جس میں باہمت طالبہ نے موٹرسائیکل سوار اوباش نوجوان کی ویڈیو بھی بنا لی۔

طالبہ کی جانب سے بنائی گئی ویڈیو میں موٹرسائیکل سوار شخص کو طالبات کے سامنے نازیبا حرکات کرتے دیکھا جاسکتا ہے، اوباش شخص یونیورسٹی سے گھر جانے والی طالبات کی وین کا تعاقب کر رہا تھا۔ وائرل فوٹیج مین راشد منہاس روڈ نزد سپورٹس کمپلیکس کی ہے۔

ملزم بے خوفی سے مرکزی شاہراہ پر چلتی موٹرسائیکل پر نازیبا حرکات کر رہا تھا، طالبات کی جانب سے کراچی پولیس چیف اور قانونی نافذ کرنے والے اداروں سے کارروائی کی اپیل کی گئی ہے۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts