حضرت علی کرم اللہ وجہہ کے یوم شہادت پر ملک کے مختلف شہروں میں جلوسوں کا سلسلہ جاری ہے۔ کراچی میں بھی آج دوپہر یوم شہادت حضرت علیؓ کا جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوگا۔
کراچی میں یومِ حضرت علی ر ضی اللّٰہ عنہ کے موقع پر سیکیورٹی وجوہات کی وجہ سے گرین لائن بس سروس کا آپریشن آج بروز بدھ 1 دن کے لیے محدود کر دیا گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق سیکیورٹی وجوہات کی وجہ سے گرین لائن بس آج 12 اپریل کو اپنے آخری اسٹیشن نمائش چورنگی تک نہیں آئے گی۔ گرین لائن بس آج سرجانی ٹاؤن کے عبداللّٰہ چوک اسٹیشن سے پٹیل پاڑہ اسٹیشن تک چلے گی۔
گرین لائن بس کی انتظامیہ کے مطابق شہری پٹیل پاڑہ اسٹیشن سے سرجانی ٹاؤن تک گرین لائن بس سروس سے استفادہ کر سکتے ہیں۔ پٹیل پاڑہ سے آگے سیکیورٹی وجوہات کے باعث گاڑیوں کو آگے جانے کی اجازت نہیں ہے۔
واضح رہے کراچی میں یوم علی کا مرکزی جلوس نشترپارک سے آج دوپہر میں برآمد ہوگا، جلوس کی گزرگاہ کی طرف آنے والے راستے بند ہیں جب کہ جلوس کی گزر گاہوں پر موبائل فون سروس بھی معطل رہے گی۔ یوم علی کے موقع پر سندھ بھر کے تعلیمی ادارے آج بند رہیں گے۔