شہر قائد میں موسم سرما ابھی ختم نہیں ہوا۔ کراچی میں منگل کے روز ہلکی بارش متوقع ہے جسکے بعد درجہ حرارت میں بھی کمی ہوسکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک کے شمالی حصے پر اثرانداز ہورہا ہے۔ مغربی سلسلے کے باعث کراچی میں 8 فروری تک مطلع کبھی مکمل اور کبھی جزوی ابر آلود رہ سکتا ہے۔
منگل کے روز شہر میں رم جھم متوقع ہے۔ چند مقامات پر بوندا باندی کے ساتھ ہلکی بارش بھی موسکتی ہے۔محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر قائد میں شمال مغرب سے سرد ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔
کراچی میں 9 فروری سے درجہ حرارت بھی کم ہونے کا امکان ہے اور کم سے کم درجہ حرارت 12 سے 13 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہ سکتا ہے۔