Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی میں گڈاپ سٹی کے قریب دیکھے جانے والا جانور ببرشیر نہیں بلکہ جنگلی کتا تھا، محکمہ وائلڈ لائف

کراچی میں گڈاپ سٹی میں تھڈو ڈیم کے علاقے میں ببر شیر دیکھے جانے کا معاملہ حل ہو گیا۔ علاقے میں دیکھے جانے والا جانور شیر نہیں بلکہ جنگلی کتا تھا جسے مار دیا گیا ہے۔

کراچی میں گڈاپ سٹی کے علاقے تھڈو ڈیم میں گزشتہ روز ببر شیر دیکھے جانے کی خبریں آئیں اور سوشل میڈیا پر ببر شیر کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی جس سے علاقہ مکینوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق خوف میں مبتلا مقامی افراد اپنی مدد آپ کے تحت شیر سے اپنے اہل خانہ کو محفوظ رکھنے کے لئے نگرانی کرنے میں مصروف رہے اور علاقہ مکینوں کا دعویٰ تھا کہ شیر کئی روز سے بھوکا ہے جو کسی بھی وقت انسانوں کو کھا سکتا ہے۔

خبریں منظر عام پر آنے کے بعد محکمہ وائلڈ لائف اور پولیس نے رات گئے علاقہ کا محاصرہ کرکے سرچ آپریشن کیا اور علاقے میں دیکھے جانے والے جانور کو ہلاک کردیا۔

محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق علاقے میں دیکھے جانے والا جانور ببر شیر نہیں بلکہ ایک بڑے قد کا جنگلی کتا تھا۔ پولیس نے  خوف و ہراس کی فضا کو ختم کرکے علاقہ مکینوں کو تسلی بھی کروائی۔

واضح رہے گڈاپ ٹاؤن میں سیکڑوں بستیاں اورہزاروں کی تعداد میں آبادی ہے علاقہ مکینوں نے میڈیا پر غلط رپورٹنگ کرنے پر نجی چینل کے خلاف آج شام 5 بجے کراچی پریس کلب سے چینل کے دفتر تک احتجاجی مارچ کی کال بھی دے دی ہے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts