کراچی میں گٹکا فیکٹری پر چھاپہ، ملزمان کا پولیس اہلکاروں کو ہی یرغمال بناکر تشدد

کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری میں پولیس نے گٹکا فیکٹری پر چھاپہ مارا تو ملزمان نے پولیس اہلکاروں کو ہی یرغمال بنالیا۔ ملزمان نے پولیس اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔

روزنامہ ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق ابراہیم حیدری میں سیدپاڑہ علاقے میں گٹکا فیکٹری پر چھاپہ مارنے کیلئے پہنچنے والے 2 پولیس اہلکاروں کو گٹکا فروش کے ساتھیوں نے یرغمال بنانے کے بعد تشدد کا نشانہ بنایا۔

رپورٹ کے مطابق چھاپہ کے دوران پولیس اہلکاروں نے ایک گٹکا فروش کو گرفتار کیا تو اسکے ساتھی جمع ہوگئے اور انہوں نے پولیس اہلکاروں پر حملہ کردیا اور فائرنگ بھی کی۔ فائرنگ کے نتیجے میں انکا اپنا ساتھی بھی زخمی ہوا۔

حملہ آوروں نے ابراہیم حیدری پولیس تھانے کے 2 پولیس اہلکاروں کو یرغمال بنالیا اور یرغمال بنانے کے بعد تشدد کا نشانہ بھی بنایا تاہم اس دوران دیگر پولیس اہلکار گرفتار گٹکا فروش کو لے کر تھانے پہنچ گئے۔

پولیس اہلکاروں کو یرغمال بنانے کی اطلاع ملنے پر ڈی ایس پی سکھن واصف قریشی اور ایس ایچ او ابراہیم حیدری ایوب اوڈھو بھاری نفری کے ساتھ سید پاڑہ پہنچنے اور یرغمال بنائے گئے پولیس اہلکاروں کو بازیاب کرالیا۔

ابراہیم حیدری پولیس نے گٹگا فیکٹری پر چھاپہ کے دوران 100 سے ڈیڑھ سو کلو گٹگا برآمد کیا، گرفتار گٹکا فروش کی شناخت سلمان ولد عبداللہ کے نام سے ہوئی۔

 

Spread the love
Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts