کراچی میں گلشن حدید سب سے زیادہ بارش ریکارڈ، شہر میں آج بھی بادل برسنے کا امکان

کراچی میں مون سون کے تاریخی اور یادگار اسپیل نے شہریوں کے چہروں پر خوشیاں بکھیردی ہیں۔ گزشتہ 6 دنوں سے مسلسل مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی، کہیں معتدل اور کہیں تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

محکمہ موسمیات نے رواں سال مون سون میں شہر کے مختلف علاقوں میں ریکارڈ کی جانے والی بارش کے اعداد و شمار جاری کردئے ہیں۔ جسکے مطابق گلشن حدید میں سب سے زیادہ بادل برسے۔

چھ روز کے اعداد و شمار کے مطابق گلشن حدید میں 184.7 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ سرجانی ٹاون میں اس دورانیے کے دوران 144ملی میٹر،پی اے ایف بیس فیصل پر 113ملی میٹر اور نارتھ کراچی میں 100.2 ملی میٹر بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اولڈ ائرپورٹ پر 91.9 ملی میٹر، ناظم آباد میں 91.5 ملی میٹر، پی اے ایف بیس مسرور پر 74.1 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔ 

ڈی ایچ اے فیز ٹو میں 71.6 ملی میٹر، گلستان جوہر میں 69.8 ملی میٹر،جامعتہ الرشید(گلشن معمار) میں 65.2 ملی میٹر بارش ہوئی۔ سعدی ٹاون میں 60.6، کیماڑی 49.6، گڈاپ ٹاون 47.8 جبکہ اورنگی ٹاون میں 47.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کے یہ اعداد و شمار 3 جولائی سے 8 جولائی کے درمیان ہونے والی بارش سے ریکارڈ کئے گئے ہیں۔

محکمہ موسمیات نے شہر میں آج بھی بارش کی پیشگوئی ہے۔ کراچی کے مختلف علاقوں میں دن بھر وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ مون سون سسٹم میں شدت برقرار ہے، کراچی میں بارش کا سلسلہ ہفتے کی شام یا رات تک جاری رہے گا۔ شہر کے مضافات میں تیز بارش ہوسکتی ہے جبکہ نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ رہے گا۔

 

Spread the love
جواب دیں
Related Posts