کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے 9 اموات، مثبت کیسز کی شرح 4.82 فیصد ہوگئی

پاکستان میں کورونا وائرس ایک بار پھر سر اٹھانے لگا ہے اور ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں بھی مہلک وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ 

محکمہ صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا میں مبتلا 10 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ جس میں سے 9 اموات کراچی میں ہوئیں جبکہ ایک کا تعلق پنجاب سے ہے۔

شہرقائد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 4 اعشاریہ 82 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ ترجمان محکمہ صحت کے مطابق کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 8 ہزار 610 ٹیسٹ کیے گئےجس کے بعد 415 افراد میں مہلک وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ 

سندھ بھر میں مجموعی طور پر کورونا کیسز کی شرح 4 اعشاریہ 42 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ سندھ بھر میں کورونا کے 10 ہزار 197 ٹیسٹ کیے گئے، جس میں سے 451  افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ۔

محکمہ صحت کے مطابق ملکی سطح پر کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 3 اعشاریہ 28 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ ملک بھر میں کورونا کی تشخیص کیلئے 22 ہزار 451 ٹیسٹ کئے گئے جس میں سے 737 افراد کورونا میں مبتلا پائے گئے۔ 

Spread the love
جواب دیں
Related Posts