کراچی میں گرم ہواٶں کا زور، مزید بارشوں کی پیش گوئ

بھارتی ریاست گجرات میں ہوا کا دباٶ کم ہو جانے کے باعث شہر قاٸد میں گرم ہواٶں کا زور بڑھنے لگا۔
دوسری طرف محکمہ موسمیات نے تنبیہہ کی ہے کہ دوپہر میں تھنڈر سیلز بننے سے معتدل بارش کا بھی امکان ہے۔ جبکہ جمعرات اور جمعہ کو کراچی، حیدرآباد سمیت سندھ کے کئی شہروں میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش بھی متوقع ہے۔
بلوچستان میں بھی تین اکتوبر تک موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ 
واضح رہے کہ بارشوں کی تباہ کاریوں سے بچنے اور حفاظتی اقدامات کے لیے پی ڈی ایم اے کی جانب سے گزشتہ روز جاری کردہ مراسلے میں  کراچی ، حیدرآباد اور بدین جیسے علاقے جن میں اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے ، وہاں پیشگی انتظامات کیے جانے اور  انسانی جان اور املاک کی حفاظت کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جانے کے احکامات بھی جاری کیے گٸے۔
طغیانی کے خدشے کے پیش نظر ماہی گیروں کو سمندر میں جانے سے گریز کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔
Spread the love
جواب دیں
Related Posts