شہر قائد میں موسم گرما اپنے رنگ دکھانے لگا۔ کراچی میں گرمیوں کا باقاعدہ آغاز ہوگیا۔ کراچی میں درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کرگیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق دن کے اوقات میں سمندری ہوائیں بند رہیں گی۔ جسکے باعث شہر میں گرمی کی شدت میں مذید اضافہ متوقع ہے۔ کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ سے بھی زائد ہے۔ جبکہ محسوس کئے جانے والا درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ کے قریب ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مغرب کی جانب سے ہوائیں چلنے کے بعد کراچی میں گرمی کی شدت بڑھی ہے اور آنے والے دنوں میں درجہ حرارت میں مزید اضافہ ہوگا۔
محکمہ موسمیات نے شہریوں سے بلاضرورت گھروں سے نہ نکلنے ، ٹھنڈے مشروبات اور پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کرنے کی اپیل کی ہے۔
محکمہ موسمیات نے رمضان المبارک کے دوران بھی شہر کا موسم گرم اور مرطوب رہنے کی پیشگوئی کردی ہے۔ رمضان میں ہیٹ ویوو کی ایک سے دو لہر بھی آنے کا امکان موجود ہے۔