Search
Close this search box.

کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافہ

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں عید کے تیسرے روز سورج کی تپش میں اضافہ ہوگیا، آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بیشتر علاقوں میں موسم گرم رہے گا۔

محکمہ موسمیات نے گرمی کی لہر کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے، آئندہ دور روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم رہے گا۔

محکمہ موسمیات نے کہا کہ کراچی میں آج بھی شدید گرمی کا راج رہے گا، شہرکا موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صبح اور رات کے اوقات میں سمندری ہوائیں چلنے سے موسم بہتر رہے گا اور سمندری بادلوں کے پیش نظر مختلف علاقوں میں پھوار بھی ہوسکتی ہے لیکن دن کے اوقات میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

ملک کے کچھ حصوں میں بادل بھی برسیں گے، بالائی خیبر پختونخوا، شمال مشرقی پنجاب، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

گزشتہ روز سب سے زیادہ بارش گوجرانوالہ، ڈی آئی خان میں 33، سیالکوٹ 17 اور سبی میں 7 ملی میٹر ہوئی تھی۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں