شہرقائد میں موسم گرما کا آغاز ہوچکا ہے۔ کراچی میں آج سے گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ گرمی کی یہ لہر اگلے تین روز تک برقرار رہے۔ شہر میں اس دوران درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک تجاوز کرسکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا۔ صبح کے اوقات میں ہوا میں نمی کا تناسب 84 فیصد تھا جبکہ شام میں ہوا میں نمی کا تناسب 40 سے 50 فیصد رہے گا۔
کراچی میں کل زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37 سینٹی گریڈ رہے گا۔ صبح کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب 78 سے 80 فیصد جبکہ شام کے وقت 30 سے 40 فیصد ہوگا۔
کراچی میں جاری گرمی کی یہ لہر 26 مارچ کو عروج پر ہوگی۔ جس دن زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ اس دن صبح کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب 65 سے 75 فیصد جبکہ شام کے وقت 30 سے 40 فیصد ہوگا۔
اس دوران شہر میں مغرب اور جنوب مغرب کی سمت سے گرم ہوائیں چلیں گی جسکے باعث گرمی کی شدت زیادہ محسوس کی جائے گی۔ محکمہ موسمیات نے شہریوں سے گرم موسم کے باعث پانی اور ٹھنڈے مشروبات کے استعمال کے ساتھ غیرضروری گھروں سے نہ نکلنے اور احتیاط کرنے کی درخواست کی ہے۔۔