کراچی میں نیپا چورنگی کے واقع ایک کوچنگ سینٹر کے استاد نے دوستی نہ کرنے پر طالبہ پر تیزاب پھینک دیا۔ واقعے میں لڑکی سمیت تین افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔
اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے نیپا چورنگی کے قریب تیزاب گردی کا واقعہ پیش آیا جہاں مبینہ طور پر دوستی سے انکار پر ٹیچر نے طالبہ پر تیزاب پھینک دیا، تیزاب سے جھلس کر طالبہ زخمی ہوگئی۔
رپورٹ کے مطابق عزیز بھٹی تھانے میں تیزاب گردی کا مقدمہ طالبہ کے زخمی ماموں نعمان کی مدعیت میں درج کرلیا گیا، ایف آئی آرکے مطابق مدعی کی بھانجی آئی ٹی کورس کا سرٹیفکیٹ لینے سینٹر گئی تھی۔
ایف آئی آر کے مطابق سینٹر میں ٹیچر افتخار نے طالبہ سے بدتمیزی کی، جس کی شکایت کرنے کوچنگ سینڑ پہنچے جہاں ملزم افتخار مشعل میں آکر تیزاب نکال کرپھینک دیا۔
واقعے میں لڑکی سمیت اس کے دو ماموں بھی زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ درج کرکے لڑکی پر تیزاب پھینکنے والے آئی ٹی سینٹر کے ٹیچر افتخار کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔