عالمی وبا کورونا نے پاکستان کا سب سے بڑا شہر اور معاشی حب کراچی کو جکڑ لیا۔ شہرقائد میں کورونا وائرس کے مریضوں میں مزید اضافہ ہوگیا۔ کراچی میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 40فیصد کے قریب پہنچ گئی ہے۔ محکمہ صحت سندھ کے جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں کراچی میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 39اعشاریہ 39ریکارڈ کی گئی۔
کراچی میں گزشتہ روز کورونا وائرس کے 6124 ٹیسٹ کئے گئے جس میں سے 2412 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی۔ ملک بھر میں بالخصوص کراچی میں کورونا کے بڑھتے کیسز پر نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے حکام کا کل اہم اجلاس ہوگا۔ جس میں کورونا کی روک تھام کےلئے مختلف اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔
پاکستان بھر میں اب تک 29 ہزار 12 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں، اس موذی وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 13 لاکھ 24 ہزار 147 ہو چکی ہے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 7 اعشاریہ 8 فیصد پر آ گئی۔