Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 15 فیصد سےتجاوز کرگئی

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں کورونا کے وار تیز ہوگئے۔ مہلک وبا کے مثبت کیسز کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا۔ وفاقی وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران شہر قائد میں کورونا مثبت آنے کی شرح 15 فیصد سے بھی زائد رہی۔ کراچی میں کئے گئے 15168 ٹیسٹ میں سے 780 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔ کراچی میں 24 میں سے 21 مریضوں کے اومی کرون ٹیسٹ بھی مثبت آئے۔ کراچی کا ضلع شرقی کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہے جہاں سے سب سے زیادہ عالمی وبا کے کیسز رپورٹ ہوئے۔

صوبہ کے سطح پر سندھ میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 86 ہزار 740 ہوچکی ہے جو دیگر صوبوں کے مقابلہ میں سب سے زیادہ ہے۔ سندھ کے پارلیمانی سیکریٹری برائے صحت قاسم سومرو نے اگلے ہفتے اسپتالوں پر دباؤ بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں مجموعی طور پر کورونا کیسز کی تعداد 13 لاکھ 4 ہزار 58 ہوچکی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر سے 1752 لوگ کورونا کی ذد میں آئے۔ ملکی سطح پر کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 3.16 فیصد ہے۔ دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ ممالک کی فہرست میں پاکستان کا 40واں نمبر ہے۔
Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts