کراچی میں کورونا شرح 40 فیصد سے کم نہ ہوسکی

پاکستان میں نئے ایس او پیز کے عمل درآمد اور پابندیوں کے باوجود کورونا قابو میں نہیں آسکا۔ ملک بھر میں کورونا کے کیسز میں تیزی سے اضافہ جاری ہے۔ پاکستان کا سب سے بڑا شہر مہلک وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہے۔

 

محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح بدستور 40 فیصد سے زائد ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کراچی میں 1735 نئے کورونا کے کیسز رپورٹ ہوئے۔ شہر قائد میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 40 اعشاریہ 91 فیصد ہے۔

 

 

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 51 ہزار 063 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 5196 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

 

گزشتہ روز اس وبا نے مزید 15 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا جب کہ مثبت کیسز کی شرح 10.17 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ 1293 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

 

Spread the love
جواب دیں
Related Posts