کراچی میں کل چپ تعزیہ کے جلوس نکالے جائیں گے، ٹریفک پلان جاری

کراچی میں ٹریفک پولیس نے 8 ربیع الاول کو نکالے جانے والے چپ تعزیہ جلوس کے انتظامات مکمل کرلئے۔ شہریوں کی سہولت کے پیش نظر ٹریفک پلان بھی جاری کردیا گیا ہے۔

کراچی میں کل 8 ربیع الاول کو چپ تعزیہ کے 2 جلوس برآمد ہوں گے جسکے لئے ٹریفک پولیس نے پلان جاری کر دیا۔ جلوس کے مقررہ راستوں پر عام ٹریفک کو داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔

ٹریفک پولیس کے مطابق پہلا جلوس صبح ساڑھے 6 بجے نشتر پارک سے برآمد ہوگا، جلوس روایتی راستوں سے انور باغ موسیٰ لین لیاری میں اختتام پذیر ہوگا۔

مرکزی جلوس نشترپارک سے سرشاہ نواز بھٹوروڈ، فادر جیمنس روڈ، شاہ خراسان ایم اے جناح روڈ، مینسفیلڈ اسٹریٹ، کیپری، صدر دواخانہ، پریڈی اسٹریٹ، تبت چوک، ایم اے جناح روڈ، بولٹن مارکیٹ، بمبئی بازار، نواب محبت خانجی روڈ سے حسینینہ ایرانیاں امام بارگاہ، آتم رام پریم داس روڈ موسٰی لین نور باغ مسافر خانہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا۔

دوسرا جلوس رضویہ سوسائٹی قصر مصیب امام بارگاہ سے دوپہر ایک بجے برآمد ہوگا، یہ جلوس الطاف حسین بریلوی روڈ، ناظم آباد نمبر ایک سے لسبیلہ چوک پہنچے گا، لسبیلہ سے جلوس تین ہٹی، پی آئی بی کراسنگ، جیل روڈ سے مارٹن روڈ پہنچے گا۔

ٹریفک پولیس کے جاری کئے گئے پلان کے مطابق یہ جلوس مارٹن روڈ پر جامع مسجد و امام بارگاہ شاہ نجف پر اختتام پذیر ہو گا۔

ٹریفک پولیس نے کہا کہ جلوسوں کی گزرگاہوں پر عام ٹریفک کا داخلہ ممنوع ہو گا، عوام کی سہولت کے پیش نظر ٹریفک پولیس کی جانب سے متبادل راستوں کا اعلان بھی کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ شہری زحمت سے بچنے کے لیے متبادل راستہ اختیار کریں۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts