محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کردی یہ بھی بتایا کہ آج دن میں گرمی اور حبس کی شدت میں اضافہ ہوگا۔
محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو خوشخبری سناتے ہوئے بتایا کہ رواں ماہ 18 سے20ستمبر کے دوران کراچی میں وقفے وقفےسے بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے مطلع کیا کہ آج شام سے مون سون ہواؤں کاسلسلہ مشرقی سندھ میں داخل ہونے کا امکان ہے، اتوار کو کراچی کا موسم گرم اور مرطوب ریکارڈ ہوسکتا ہے۔
محکمہ موسمیات نے کہا کہ گرمی اور حبس کی شدت میں اضافہ ہوگا، گرمی کی شدت 32 سے 34 ڈگری تک محسوس کی جا رہی ہے۔
موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ 17 سے 18 ستمبر کے دوران سکھر، گھوٹکی، لاڑکانہ، دادو، شہید بینظیر آباد، حیدرآباد، ٹنڈو محمد خان، نوشہرو فیروز، قمبر شہداد کوٹ میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے۔