محکمہ موسمیات نے شہرقائد میں کل سے گرمی کی شدت بڑھنے کی پیشگوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کل سے سمندری ہواؤں میں کمی آئے گی۔
ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس وقت کراچی کا موسم قدرے خوشگوار ہے اور شہر میں تیز سمندری ہواؤں کا سلسلہ جاری ہے۔ ہواؤں کی رفتار 30 کلویٹر فی گھنٹہ سے تجاوز کررہی ہیں۔ تیز ہواؤں کا یہ سلسلہ آج دن بھر جاری رہنے کا امکان ہے۔
موسم سے متعلق پیش گوئی میں محکمہ موسمیات کی جانب سے مزید بتایا گیا ہے کہ کل اتوار سے کراچی میں سمندری ہواؤں کی رفتار میں کمی متوقع ہے۔ ارلی وارننگ سینٹر کے مطابق اتوار سے شہر قائد کا درجہ حرارت دوبارہ بڑھنے کا امکان ہے ۔
شہر کے درجہ حرارت میں اضافہ بلوچستان کی مغربی سمت کی ہواِئیں چلنے کے سبب ہوگا۔ اتوار اور پیر کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک تجاوز کرسکتا ہے دوپہر کے اوقات میں سمندری ہوائیں غیرفعال رہ سکتی ہیں تاہم شام میں سمندری ہوائیں بحال ہوجائیں گی جس سے موسم بہتر ہوگا۔