کراچی میں کل سے درجہ حرارت میں کمی متوقع، آنے والے دنوں میں موسم بہتر رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات نے کراچی میں چند دنوں سے جاری شدید گرمی کی لہر میں کل سے کمی آنے کی پیشگوئی کردی۔ شہرقائد میں آنے والے دنوں میں موسم بہتر رہنے کا امکان ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا ہے کہ شمالی سمت سے چلنے والی ہوا کا رخ تبدیل ہو گیا ہے۔ کراچی میں کل سے درجہ حرارت میں کمی آنے کا امکان ہے۔

سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ آج سے شہر میں جنوب مغرب کی سمت سے ہوائیں چلیں گی، اور شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 سے 38 ڈگری تک جا سکتا ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ کے مطابق کل سے درجہ حرارت میں مزید کمی ہونے کا امکان ہے، جب کہ آنے والے دنوں میں موسم بہتر رہے گا، تاہم انھوں نے کہا کہ بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

Spread the love
Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts